سرینگر //نشاط سرینگر میں اتوار کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب وہاں ایک نوجوان ٹریکنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ نشاط سرینگر کا رہنے والا سہل احمد نامی ایک نوجوان اتوار کی صبح اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ٹریکنگ کےلئے زبروین پہاڑی پر گیا ہوا تھا تو اس دوران اچانک اُس کا پاﺅں پھسل گیا جس کے سبب وہ 15سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ایس ایچ او نشاط نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سہیل کے ساتھی نے یہ خبر جب پولیس سٹیشن نشاط کو دی تو پولیس کی ایک ٹیم نے سہیل کو ڈھونڈنے کےلئے ریسکو آپریشن شروع کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد میں دن کے قریب 12بجے لاش کو پولیس نے بازیاب کیااور پھر قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اُسے لواحقین کے حوالے کر دیا ۔