عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن نے سمبل میں المناک آگ پر گہرے رنج اور تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے تاجروں اور خاندانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔یکجہتی کے اظہار میںٹریڈرس فیڈریشن کے صدر محمد یٰسین خان کی قیادت میںایک وفد نے سمبل کا دورہ کیا تاکہ نقصان کا خود اندازہ لگایا جا سکے اور متاثرین کی اخلاقی مدد کی جا سکے۔ خان کے ہمراہ بشیر احمد راتھر، جاوید اقبال بوجہ، رفیق احمد زرگر اور قاضی توصیف تھے۔خان نے کہاکہ کے ٹی ایم ایف اس مشکل وقت میں متاثرہ دکانداروں اور رہائشیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ہم ضلعی اورصوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ افراد کو مناسب ریلیف اور معاوضہ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔صدر ٹریڈرز فیڈریشن سمبل نذیر احمد ریشی نے خان کو ان متاثرین کے بارے میں بتایا جنہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔