سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک وفد نے جموں کشمیر بنک چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی،جس کے دران تاجروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بشیر احمد راتھر کی سربراہی میں وفد میں ہلال احمد منڈو اور نثار احمد شہدار بھی شامل تھے۔اس موقع پر بنک چیئرمین کو تاجروں کے وفد نے بتایا کہ2014کے بعد تاجروں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بنک چیئرمین پر زور دیا کہ وہ چھوڑت تاجروں کو راحت پہنچانے کیلئے بھی مختلف اسکیموں کا اعلان کریں،تاکہ انکا روزگار متاثر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے قرضوں کے حد میں بھی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان کے مطابق بنک چیئرمین پرویز احمد نے تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں راحت دینے کیلئے اقدمات اٹھائے جائے گے۔