سرینگر// ٹریڈرس فیڈریشن شہر خاص زینہ کدل نے نامور تاجر غلام محمد کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔فیڈریشن کے صدر نذیر احمد شاہ کی قیادت میں ایک وفد نے غلام محمد کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفد نے مرحومہ کے بیٹوں جنید احمد بٹ ،عبدالحمید بٹ کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے ممبرعنایت بٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔