سوپور //ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کاایک وفد صدر حاجی محمد اشرف گنائی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے ملاقی ہوااور ترقیاتی کاموں پر وسعت لانے اور انہیں وقت پر مکمل کروانے پر بھی زور دیا جو قصبہ سوپور میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہدایت اور وعدے کے مطابق پورے ہونے والے ہیں، جن میں سوپور کے زچہ بچہ اسپتال کا درجہ بڑھانا، قصبہ میں ایک نرسنگ کالج کا قیام ، نئے جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر، سوپور میں منی سکٹریٹ ، چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری، مہراجپورہ میں بننے والے نئے پل پرکام شروع ہونا اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق تمام ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور21 مئی تک ان تمام کاموں کی تفصیلی رپورٹ مکمل ہوگی۔