قاضی گنڈ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ریلوے ٹریک پر ایک نوجوان لڑکے کی ٹرین کی زد میں آکر موت واقع ہوگئی ہے ۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ایک نوجوان ساحل احمد میر ساکن میردانتر چیرہامہ اننت ناگ میں ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان ایک طالب علم تھا اور بدھ کی سہہ پہر وہ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔اس واقعے پر چیرہامہ علاقے میں غم و اندوہ کی لہر پھیل گئی ہے۔