سوپور//شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں اتوار کوایک 40سالہ خاتون ریل کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حسینہ بیگم زوجہ محمدعبداللہ گنائی ساکنہ گنائی پورہ برن پٹن زنگم کے مقام پر ریل کی زد میں آکرلقمہ اجل بن گئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ خاتون زنگم پٹن کے فلائی اوور کے متصل ریلوے ٹریک پر چل رہی تھی۔اسی دوران ریل کی زدمیں آنے کے بعد ہلاک ہو ئی ۔ریلوے پرتعینات پولیس نے اس حوالے سے آر پی سی 174کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔