عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//مئی کا مہینہ روزمرہ کے اخراجات سے لے کر طویل مدتی سرمایہ کاری تک ہر چیز کو متاثر کر سکتا ہے۔ اے ٹی ایم چارجز میں اضافے اور ریلوے کی بکنگ میں تبدیلیوں سے لے کر ٹیکس فائل کرنے کے نئے قوانین اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بدلاؤ۔ ریلوے ٹکٹ بکنگ سے متعلق قوانین بدل گئے ہیں، اب اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا مہنگا ہو جائے گا۔یکم مئی سے آپ کی مفت ماہانہ حد کے بعد اے ٹی ایم کا استعمال کرنے پر اب فی ٹرانزیکشن 23 روپے کی فیس لگے گی، جو پہلے 21 روپے تھی۔ آپ کو اب بھی میٹرو شہروں میں تین اور نان میٹرو شہروں میں پانچ مفت ٹرانزیکشنز ملتے ہیں۔ اس میں نقد رقم نکالنا اور غیر مالیاتی لین دین دونوں شامل ہیں جیسے آپ کا بیلنس چیک کرنا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں کو اے ٹی ایم کی دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اس اضافے کو منظوری دی ہے۔ریلوے ٹکٹ بکنگ میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔ ویٹنگ لسٹ کے ٹکٹ سلیپر یا اے سی کوچز میں قبول نہیں کیے جائیں گے۔ آپ کو جنرل کوچ میں صرف اس صورت میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی جب آپ ویٹنگ لسٹ میں ہوں۔ ایڈوانس بکنگ کی مدت 120 دن سے کم کر کے 60 دن کر دی گئی ہے۔ اب آپ کے پاس منسوخ شدہ ٹکٹ پر رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے صرف دو دن ہوں گے۔ تیل کمپنیوں نے لگاتار دوسرے مہینے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر جو کہ کمرشیل ہوتا ہے، کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ یکم مئی کو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کے مطابق، اب دارالحکومت دہلی میں دو ماہ میں 19 کلو گرام کے سلنڈر گیس کے لیے 1747.50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گزشتہ ماہ اس کے لیے 1762 روپے اور مارچ میں 1803 روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت دو ماہ میں 55.5 روپے اور ایک ماہ میں 14.5 روپے کم ہو گئی ہے۔ لیکن 14.2 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔19 کلو گرام کا گیس سلنڈر تجارتی مقاصد جیسے ہوٹل، ریستوران وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ایسی صورت میں اگر اس کی قیمت کم ہو تو ہوٹل، ریستوراں وغیرہ اپنے مینو میں قیمت کم کر سکتے ہیں، جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔دہلی میں پہلے 19 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 1762.00 روپے میں تھا اب نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 1747.50 ہوگئی ہے۔ وہیں، کولکاتا میں اب کمرشیل سلنڈر 1851.50 میں دستیاب ہوگا۔ صنعتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ مہینے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1713.50 روپے تھی جو کم ہو کر 1699.00 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں اگر چنئی کی بات کریں تو قیمتیں کم ہونے کے بعد 1906.00 روپے میں 19 کلو گرام کا کمرشیل سلنڈر دستیاب ہو گا۔