سرینگر//ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور ٹرفک جام پر قابو پانے کیلئے آئی جی ٹریفک جگجیت کمار نے میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو ٹریفک پولیس سرینگر کے آفسران کے ساتھ مشاورت کی جس میں انہوں نے آفیسران پر زو ر دیا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنائیں اور ٹریفک نظام کو موثر طریقے سے چلانے کیلئے تمام ضرروی اقدامات کریں ۔میٹنگ میں ایس یس پی ٹریفک سٹی سرگن شکلا کے علاوہ ڈی ایس پیز اور محکمہ کے دیگر آفیسران موجود تھے ۔اس موقعہ پر آئی جی ٹریفک نے آفسیران پر زود دیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںاور ٹریفک میں غیر ضروری رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ۔ساتھ ہی انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ جرائم کے مرتکب افراد کے ساتھ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے ۔انہوں نے آفیسران پر واضح کیا کہ بد عنوانی کی کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے ۔آفیسران کے ساتھ مشاورت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران لوگوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے اور زمینی سطح پر اس قسم کی تبدیلی دیکھی جانی چاہئے ۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ ٹریفک قوانین اور نفاذ کے لئے ٹریفک حکام کوجدید آلات بھی فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقعہ پر آئی جی ٹریفک نے آفیسران کی طرف سے ابھاری گئی شکایات کا نوٹس لیا اور ابتدائی ازالے کا یقین دلایا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر سرینگر میںٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے متعلقین سے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور جمعرات کو انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک جگجیت کمار نے ٹریڈرس اور ٹرانسپورٹر وں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔