سرینگر//موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے گذشتہ2روز کے دوران شہر میں 222سکوٹی اورموٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ۔ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میںشہرسرینگر میں76گاڑیوں کو بجی ضبط کیا جبکہ1142افرد کو ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے پر ان سے 1,62,046روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔