سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کا استعمال کرنے والوں کا لائسنس 3ماہ تک معطل کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال قانونا جرم ہے اور عدالت عظمیٰ نے یہ ہدایت دی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا ڈرائیونگ لائسنس 3ماہ تک معطل کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل ہے کہ گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال بند کریں ۔ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان نے کہا کہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعائون کرنا چاہیے۔