ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے شہر سرینگر کے ان والدین سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے جن کے بچے سکول گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں ۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ بچوں کو سکول لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور لائسن یافتہ ،گاڑی میں سیٹوں پر بیٹھنے کی گنجائش،ڈرائیور کا 5سالہ تجربہ،گاڑی میں فسٹ ایڈ بکس ،آگ بجھانے والا آلہ ،سکول بیگ رکھنے کیلئے جگہ ،گاڑی کا رنگ پیلاہونا ضروری ہے ۔ایس ایس پی ٹریفک کے بیان کے مطابق گذشتہ روز چیکنگ کے دوران بچوں کوگھروں سے سکول اور سکولوں سے گھر لے جانے والی گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیاجو کہ سکولی بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔کئی گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ بچے سوار کئے گئے تھے جبکہ کچھ مقامات پر گاڑیوں کو سکولوں یا مخصوص پارکنگ جگہوں کے بجائے سڑکوں پر پایا گیا جبکہ ایک ووین جس میں 8بچوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے ،میں 14بچوں کو سوار کیا گیا تھا اور بچوں کے بیگوں کو ووین کی چھت پر کھلا رکھا گیا تھا ۔ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان نے کہا کہ والدین کو بچوںکے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعائون کرنا چاہیے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *