عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی میں بالخصوص سرینگر شہر میں کم عمر ڈرائیونگ اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سخت کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے صرف سری نگر میں پچھلے9 دنوں کے دوران3 ہزار سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا ہے، جن میں دو پہیہ اور چار وہیلرگاڑیاں شامل ہیں۔14 نومبر کو ٹینگ پورہ کے المناک حادثے کے بعد شروع ہونے والے ٹریفک کریک ڈائون نے دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد دو نوجوان لڑکوں کی جان لے لی اور ایک اور شدید زخمی، جسے بہتر علاج ع معالجہ کیلئے دلی لیجایا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام نے کہا “گزشتہ9 دنوں میں، ہم نے مختلف جرائم کے لیے تین ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط کی ، جن میں دو پہیہ اور چار پہیہ دونوں شامل ہیں، اور ہم اس کارروائی کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہماری بنیادی توجہ سڑکوں پر ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا، “اس مہم کا مقصد سڑک حادثات کو کم کرنا ہے، خاص طور پر وہ نابالغ بچے، جو اکثر محفوظ طریقے سے گاڑی چلانے کے لیے درکار پختگی اور تجربے کی کمی رکھتے ہیں۔ ہم سری نگر شہر کو سفر کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔