عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چے علاقے میں منگل کی صبح ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت منیر احمدبٹ ساکن اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت