سرینگر // ریاست میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے دعاوی کے بیچ محکمہ صرف جرمانے عائد کرنے اور چالان کاٹنے تک ہی خود کو مکلف سمجھنے لگا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال اکتوبر کے مہینے تک محکمہ ٹریفک نے ریاست بھر میں خلاف وزری کی مرتکب پائی جانے والی گاڑیوں کے خلاف39398 7چالان کئے۔اس پر طرہ یہ کہ عدالت عظمی کی ممانعت کے باوجود 14465 کمپاونڈ چالان بھی کاٹے گئے ۔ محکمہ کے مطابق یہ چالان موبائل فون کا استعمال ، تیز رفتاری ، غلط کار پارکنگ ، اورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزی کی پاداش میں درج کئے ہیں ۔ معلوم رہے کہ ریاست بھر میں جہاں ٹریفک نظام ہر گزرتے وقت کے ساتھ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے اور شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں میں ٹریفک نظام میں کوئی سدھار نظر نہیں آتا تو ایسے میں محکمہ اس میں سدھار لانے کے بجائے صرف دھڑا دھڑ چالان کرنے میں مصروف نظر آرہا ہے، جبکہ جن گاڑیوں کے چالان کئے جانے ہوتے ہیں وہ محکمہکی ناک کے نیچے کھلے عام ٹریفک قوانین کی دھجیا ںاڑا رہی ہیں ۔سڑکوں پر غیر قانونی کارپارکنگ کی وجہ سے جہاں ٹریفک جام ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے وہیں گاڑیوں میںاورلوڈنگ ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے جس کے باعث عام لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں اور ہزاروں گھر اس وجہ سے بھی اجڑ گئے ہیں ،یہی نہیں بلکہ آج بھی خواتین مسافر گاڑیوں میں مردوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں لیکن ان کیلئے مسافر گاڑیوں میں مخصوص سیٹوں پر قبضہ چھڑانے میں بھی محکمہ مکمل طور پر ناکام ہے ایسی گاڑیوں کے خلاف نہ تو چالان ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی پکڑ،حال ہی میں سرینگر میں محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا تھا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت محکمہ صرف کورٹ چالان ہی کرتا ہے تاہم اگر ان 10ماہ پر نظر ڈالی جائے تو محکمہ نے کورٹ چالان کے بجائے سب سے زیادہ کمپاونڈ چالان ہی کئے ہیں ۔محکمہ کی جانب سے پیش کئے گے عدادوشمار کے مطابق ان 10ماہ میں محکمہ نے ریاست میں کل 7لاکھ 39ہزار 3سو 98چالان کئے جن میں سے 614465کمپاونڈ اور 124933 چالان شامل ہیں ۔محکمہ ٹریفک میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے اس عرصے کے دوران سرینگر سٹی میں خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 125883چالان کئے ہیں جن میں سے 108092 کمپاونڈ اور 17791 کورٹ چالان شامل ہیں ۔اسی طرح محکمہ کی رولر کشمیر وینگ نے کل 178146چالان کئے ہیں جن میں 147903 کمپاونڈ اور30243کورٹ چالان شامل ہیں ۔ ذرائع نے جموں شہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جموں سٹی میں خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کل 194382 چالان کئے ہیں جن میں 156753 کمپاونڈ اور 37629کورٹ چالان شامل ہیں ۔یہی نہیں بلکہ ٹریفک رولر جموں نے کل 176148چالان کئے جن میں سے 148808کمپاونٹ اور 27340 کورٹ چالان شامل ہیں ۔اسی طرح نیشنل ہائے وی پر محکمہ نے ٹریفک نے خلاف ورزی کرنے والی گاڑوں کے خلاف ان 10ماہ کے دوران کل64839چالان کئے ہیں جن میں 52909کمپاونٹ اور 11930 کورٹ چالان شامل ہیں ۔محکمہ کے مطابق یہ چالان موبائل فون کا استعمال ، تیز رفتاری ، غلط کار پارکنگ ، اورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزی کی پاداشت میں درج کئے ہیں ۔محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نظام کو سدھارنے میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاہم لوگوں کو محکمہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔