نوشہرہ //نوشہرہ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی ایک گاڑیوں کو ضبط کر لیا ۔ایس ڈی پی او نوشہرہ برجیش شرما کی قیادت میں پولیس نے بازار کے مختلف علا قوں میں ناکوں کے دوران کئی گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ کی جس کے دوران ضروری لورزامات پوری نہ ہونے پر کئی ایک گاڑیوں کے چلان کاٹنے کے علاوہ متعدد گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا ۔اس سے قبل پولیس نے کوقصبہ کے متعدد علا قوں سے گاڑیوں کی تیز رفتاری ،اور وڈنگ ،سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کر نے کی شکایت موصول ہو رہی تھی جس کے بعد پولیس کی طرف سے کاروائی عمل میں لائی گئی ۔پولیس احکام نے ڈرائیوروں کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضروری لورزامات کیساتھ ساتھ گاڑیوں کو غلط جگہوں پر پارک نہ کریں تاکہ راہگیروں کو مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے ۔پولیس احکام نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔