زاہد بشیر
گول //گول میں پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی ضبط کر کے مزید کاروائی شروع کر ی ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق انہیں مصدقہ اطلاع ملی اور ایک ٹاٹا سومو گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK20/1496ہے، مشتاق احمد ولد محمد صادق، ساکن گنڈی گاگر ہ ،تحصیل گول کے زیرِ استعمال تھی۔ گاڑی کو لاپروائی اور خطرناک طریقے سے چلایا جا رہا تھا۔ تشویشناک امر یہ تھا کہ ڈرائیور نے مسافروں کو گاڑی کی چھت پر سفر کرنے کی اجازت دی، جو کہ ان کی جان کو شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف اور ٹریفک قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری اور سخت کارروائی کی۔ اس خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 281اور 125کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر نمبر 36/2025درج کی گئی۔ ملزم ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔