سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس کے اہتمام سے ٹریفک شعور و آگاہی کے حوالے سے کل اتھواجن اور حیدر پورہ میں پروگرام منعقد ہوئے جن میںٹریفک قوانین، قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہی دلائی گئی ۔دہلی پبلک سکول اتھواجن میںسکول کے150بس ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور ذمہ داری پر لیکچر دیا گیا ۔اسی طرح کا ایک اور پروگرام SOS Children’s Village Hyderporaمیں منعقد ہوا جس دوران بچوں کوٹریفک سے متعلق ضروری تعلیم دی گئی ۔پروگرام کے آخر پر بچوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم خان اور دیگر ٹریفک پولیس آفیسران نے اس موضوع پر لیکچر دئے جبکہ بعد میں سوال و جواب کا ایک سیشن بھی ہوا ۔