Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ٹریفک دبائو……..خلاف ورزیاں عروج پر!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 7, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 شہر سرینگر میں ٹریفک کا بحران دن بن دن عام لوگوں کے لئے ایک بے بیاں مصیبت کی صورت اختیار کر رہا ہے، لیکن متعلقہ سرکاری ادارے ہیں کہ انکے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ آج شہر کی جس سڑک سے بھی گزرنے کا موقع ملے، ہر جانب ایک دوسرے پرچڑھ دوڑنے کی جیسے دوڑ لگی رہتی ہے اور اس ہماہمی میں ٹریفک کےمسلمہ قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر راہگیروں کےلئے شدید خطرات پیدا کئے جارہے ہیں۔ اگر چہ محکمہ ٹریفک کے وردیاں ڈانئے ہوئے اہلکار جابجا نظر آتے ہیں ، لیکن اسکے باوجود گاڑیاں ڈرائیو کرنے والے لوگوں کی ایک خاصی تعداد اپنے اوتاولے پن اور جلد بازی سے قواعد و ضوابط کا تمسخر اُڑانے  میں کوئی پس و پیش نہیں کرتے۔ خاص کر ٹو وہیلر سواروں کی ایک بڑی تعدا د ان خلاف ورزیوں میں پیش پیش نظر آتی ہے، لیکن انہیں روکنے ٹوکنے کے واقعات بہت ہی کم دکھنے کو ملتے ہیں۔ اور تو اور اُن سڑکوں پر بھی جہاں وی آئی پی مومنٹ زیادہ رہتی ہے، اُلٹی سمت سے ٹو وہیلروں کا سفر ایک  عام نظارہ بن گیا ہے، حتاکہ چوراہوں پر ٹریفک سگنل کا ٹ کے نکل جانے والے منچلوں کی تعداد بھی کسی طور کم نہیں ہے۔  اس نوعیت کے واقعات کی وجہ سے راہگیروں کے سروں کے اوپر خطرے کی تلوار ہمیشہ لٹکتی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں اور ٹووہیلروں کی تعدا دکو کنٹرول کرنے کےلئےضروری تناسب سے محکمہ ٹریفک کے پاس نفری موجود نہیں لیکن اس کمزوری کے باوجود جس طرح صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، وہ بہت کم نظر آتا ہے۔ کیونکہ محکمہ تیز رفتار اور غلط ڈرائیوینگ پر تادیب کو، ایسا لگتا ہے ہے، ثانوی حیثیت دے رہا ہے جبکہ اولیت غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو اُٹھا کر لے جانےاو ر کاغذات کی جانچ کے دوران پائی جانے والی خامیوں پر جرمانے عائید کرنے کو دی جارہی ہے۔ٹریفک خلاف ورزیوں کے یہ ہولناک مناظر خاص کر صبح اور شام  کے وقت دیکھنے کو ملتے ہیں جب لوگوں کو گھروں سے کام پر اور واپس لوٹنے کی جلدی ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے اکثر بیداری پروگرام منعقد ہوتے  رہتے ہیں لیکن جلد بازی کی دوڑ میں قانون شکن لوگ قواعد کو پس پشت ڈالنے کے عادی بنتے جارہے ہیں۔ سماجی اعتبار سے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اگر اسکی جانب فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہ دی جائے تو یقینا ًآنے والے ایام زیادہ کٹھن ہوسکتے ہیں۔  شہر سرینگر میں خاص طور سےجہانگیر چوک رام باغ فلائی اُور کی تعمیر کا کام لمبا کھینچ جانے کی وجہ سے سول لائنز کی ہر چھوٹی بڑی سڑک پر ٹریفک جام کی پریشانی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے اور اس حالت میں بیشتر لوگ ایک دوسرے پہ سبقت لینے کےلئے کوشاں رہتے ہیں۔ اگر چہ اس حوالے سے ٹریفک محکمہ کی طرف سے وقت وقت پر روٹ پلان جاری کئے جاتے ہیں،لیکن زمین پر انکا کوئی اثر نہیں دیکھنے کو ملتا۔ اکثر علاقوں میںصبح اورشام کے وقت دفترجانے والے لوگوں اور سکولی بچو ں کو ان ٹریفک جاموں کی وجہ سے اپنی منزل تک پہنچنے میںبعض اوقات گھنٹوں کی تاخیر ہوجاتی ہےاور ساتھ ہی ساتھ جان کا بھی خطرہ لگا رہتا ہے۔شہر کے بیشتر علاقوں،جن میںسونہ وار ،راجباغ ،جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، پولو ویو، ریگل چوک، ریذیڈنسی روڈ،ایم اے روڈ، ریڈیو اسٹیشن، ،بٹہ مالو پر ہر صبح اور ہر شام سینکڑوں گاڑیاں بیک وقت درماندہ ہو جاتی ہیں اور مسافروں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتاہے۔ یہی حال قمر وار ی اور ڈلگیٹ میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔ٹریفک جام کی وجہ سے اسپتال جانے والے بیماروں کو بھی کوفت کا سامنا ہے جبکہ اکثر اوقات مریضوں کو لے جارہی ایمبولنس گاڑیاں بھی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہیں ۔’مرض بڑھتا گیا ،جوں جوں دوا کی‘ کے مصداق جتنا زیادہ حکومتی ادارے گرمائی دارالحکومتی شہر میں ٹریفک نظام کو چست و درست کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،اتنا ہی نظام بگڑ تا جارہا ہے اور بدیہی طور پر اس مرض کےلئے کوئی دوائی کام کرتی نظر نہیں آرہی ہے ۔انتظامیہ آئے روز نت نئے فارمولے لیکر آتی ہے اور ہر دن کوئی نیا نسخہ پیش کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اب اس روح فرسا تکلیف سے نجات مل کرہی رہے گی لیکن اگلے ہی دن اس نسخہ کی ہوا نکل جاتی ہے۔ محکمہ اگر چہ صورتحال کی سنگینی سے غافل نہیں ہے اور محدود وسائل کے باوجود اپنی طرف سے ٹریفک نظام کو درست کرنے کی حتی المقدور کوشش کررہا ہے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ قواعد کی دھجیاں اُڑانے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹریفک محکمہ کو انہیں قابو کرنے کےلئے کوئی خاص حکمت عملی تربیت دینا پڑے گی، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوسکیں۔ وگرنہ ٹریفک حادثات کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتا رہے گا اور راہگیروں کے سروں پر تلوار لٹکتی رہے گی۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?