ٹریفک حادثات کو قابو کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//خطہ چناب ، سرینگر جموں شاہراہ اور دوسرے ضلع صدرمقامات کی طرف جانی والی سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے ، اورلوڈنگ کی روک تھام کو قابو کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا گیاہے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس نے خطہ چناب ، سرینگر جموں شاہراہ اور وادی کے دوسرے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے اتلاف پرٹریفک نظام میںبہتری لانے کیلئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں اوراس مقصدکیلئے روز ٹریفک جام اور حادثات میں قیمتی جانوں کے اتلاف پر قابو پانے کیلئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق نامساعد حالات کی وجہ سے اورلوڈنگ اور گاڑیوں کی تیز رفتاری میںکافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سکوٹر سوار بھی اب ہیلمٹ کا استعمال نہیںکررہے ہیں۔ چنانچہ محکمہ ٹریفک نے اس صورتحال میں سدھار لانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جن کے تحت جعلی رجسٹریشن اور فرضی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف بھی موثر طریقے سے کاروائی جاری ہے ۔مختلف مقامات خاص کراہم کراسنگ پر ٹریفک پویس کے خصوصی دستے تعینات کئے جارہے ہیں جنکو گاڑیوں ، موٹر کاروں ، ٹاٹا سوموں اور سکورٹروں کی چکینگ کیلئے تعینات کیا جا ئے گا۔ اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے محکمہ کے ذمہ داران کو خاص ہدایات دی ہیں کہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کیلئے ہر قسم کی گاڑیوں کی چکینگ کی جائے چاہیے وہ کسی بھی سرکاری محکمے یا سرکاری عہدیدار کی ہو۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹریفک حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور آئے دنوں ٹریفک جاموں سے کیسے قابو پایا جاسکتا اس کیلئے انتظامیہ نے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی اس حوالے سے جگہ جگہ ٹریفک عملے کے خصوصی دستے تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ شہر سرینگر سے وادی کے دوسرے ضلع  صدرمقامات کی طرف جانی والی شاہرائوں پر بھی ٹریفک نظام میں بہتری لانے ، اورلوڈنگ کی روک تھام و حادثات کو قابو کرنے کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔ ٹریفک نظام میں سدھار لانے کیلئے شروع کی گئی اس مہم کی عوامی حلقوںنے کافی سراہنا کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہم کو جلد ہی جلد زمینی سطح پر عملانا چاہیے تب اس کے اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ ادھر جموں میں بھی خاص کر ضلع ڈوڈہ اور ضلع کشتواڑ میں جہاں بار بار ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *