اننت ناگ//بو ٹینگو کھنہ بل اننت ناگ میں فوج کے ہاتھوں مقامی ٹرک ڈرائیور کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔بو ٹینگومیں لوگوں نے اُس وقت فوج کے خلاف احتجاج کیا جب یہاں ایک مقامی ٹرک ڈرائیوریاور احمد ملک ساکن ملورہ بجہباڑہ کو فورسز اہلکاروں نے مبینہ طور پر زد کوب کیا جس کے سبب ڈرائیور کے ناک پر چوٹ آگئی ۔واقعہ کے خلاف ڈرائیور کے اہل خانہ و مقامی لوگوںنے فورسز اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا اور سرینگر جموں شاہراہ پر دھرنا دیکر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ کے بعد فورسز اہلکار بے لگام ہو گئے ہیںاور آئے روز کسی نہ کسی شخص کو بلاجواز مارا پیٹا جارہا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے میں خوف محسوس ہورہا ہے ۔