Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ٹرمپ کی پیوتن کو 2 گھنٹے طویل فون کال | روس اور یوکرین فوری مذاکرات کریں گے

Towseef
Last updated: May 20, 2025 11:13 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

ماسکو //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے، یہ بیان انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 2 گھنٹے طویل فون کال کے بعد دیا ہے۔ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کو انتہائی مثبت قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ امن کے لیے شرائط دونوں فریقین کے درمیان طے کی جائیں گی۔اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امید افزا باتیں کی گئی ہیں اور انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی، تاہم جنگ بندی یا امن معاہدے کی صورتحال بظاہر قریب نظر نہیں آتی۔پیوٹن نے کہا کہ وہ یوکرین کے ساتھ ممکنہ مستقبل کے امن معاہدے کے حوالے سے ایک یادداشت پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جب کہ زیلنسکی نے اسے ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیا اور امریکا پر زور دیا کہ وہ مذاکرات سے خود کو الگ نہ کرے۔ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون کال کے بعد زیلنسکی نے یوکرین کی مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی خواہش کا اعادہ کیا، اور خبردار کیا کہ اگر ماسکو تیار نہیں ہوتا تو زیادہ سخت پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو سے قبل یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اس کی شمولیت کے بغیر نہ کیا جائے، اور اسے یوکرین کے لیے ’اصولوں کا معاملہ‘ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یادداشت‘ کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں، لیکن جب روس کی جانب سے کچھ موصول ہوگا تو وہ اس کے مطابق اپنا مؤقف تشکیل دے سکیں گے۔ٹرمپ نے کال کے بعد اپنے ’ٹروتھ سوشل‘ پیج پر لکھا کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور اس سے بھی اہم، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے اور کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کو اس بارے میں دوسری کال میں اطلاع دے دی ہے جس میں دیگر عالمی رہنما بھی شامل تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کی شرائط دونوں فریقین کے درمیان طے ہوں گی، جیسا کہ ہونا بھی چاہیے، کیونکہ وہ مذاکرات کی ان تفصیلات سے آگاہ ہیں جو کوئی اور نہیں جانتا۔زیلنسکی نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں امریکی اور یورپی نمائندوں کی مناسب سطح پر شمولیت ضروری ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک ایونٹ میں بعد میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کروانے کے کردار سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، لیکن اْن کے ذہن میں ایک ’ریڈ لائن‘ موجود ہے جس پر پہنچنے کے بعد وہ دونوں فریقین پر دباؤ ڈالنا بند کر دیں گے۔انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ امریکا اپنے ثالثی کے کردار سے دستبردار ہو رہا ہے۔حال ہی میں، ٹرمپ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو اور کیف کی طرف سے امن کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائے گا، کیونکہ وہ دونوں کی غیر سنجیدگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ادھرامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ٹرمپ نہ صرف جنگوں کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ ان کے آغاز کو روکنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا “ٹرمپ امن کے خواہاں ہیں، جب کہ بعض یورپی رہنما عسکری راستوں کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں
سانبہ سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران | 50 ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف
جموں
۔ 4ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی منظوری | اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے :سینک بورڈ
جموں
تدریسی عملے کی کمی سے دوچار سرکاری سکولوں میں کنڈر گارٹن کی تین اضافی کلاسوں کا بوجھ نظام تعلیم پر اثر انداز صوبہ جموں میں قائم ہزاروں کنڈر گارٹن میں مددگار آیازکی تقرری میں لمبی تاخیر کا شاخسانہ،جلد ہی تقرری عمل میں آئے گی :حکام
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ | اسرائیلی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف

May 21, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت | ہسپانوی پارلیمنٹ میں پابندی کی قرارداد منظور

May 21, 2025
بین الاقوامی

فضائی حملوں میںمزید 100فلسینی جاں بحق

May 21, 2025
بین الاقوامی

فرانس میں کشتی الٹ گئی، تارک وطن ہلاک، 200 کو بچا لیا گیا

May 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?