Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ٹرمپ کی نیتن یاہو کو وارننگ ایران کے خلاف کارروائی نہ کریں

Mir Ajaz
Last updated: May 29, 2025 8:31 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کواس طرح کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی وارننگ دی ہے، جس سے ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کریں، تاکہ ایران کے ساتھ امریکی حکام کی بات چیت میں خلل نہ پڑے، تو انہوں نے کہا، “ٹھیک ہے، میں ایمانداری سے کہتا ہوں۔ ہاں ، میں نے ایسا کیا ہے۔” ٹرمپ نے کہا، “میں نے ابھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مناسب ہے۔ہماری ان کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہو رہی ہے۔”سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صورتحال “کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔ ایک فون کال سے بدل سکتی ہے۔” انہوں نے کہا، “ابھی، مجھے لگتا ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم ایک معاہدہ کر سکتے ہیں، تو میں بہت سی جانیں بچا سکتا ہوں۔دریں اثناء امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ثالث عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور گزشتہ ہفتے روم میں اختتام پذیر ہوا، لیکن اس میں کوئی فیصلہ کن پیش رفت نہیں ہوئی۔ایران کے جوہری پروگرام پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کے درمیان بات چیت کا تازہ دورہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی مبینہ طور پر یورینیم کی افزودگی پر مرکوز ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے یورینیم کی افزودگی کی تمام سرگرمیاں روکنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے لیکن ایران نے “صفر افزودگی” کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں سے آگاہ مسٹر نیتن یاہو فوجی کارروائی کے لیے دبا ڈال رہے ہیں، جو بات چیت کے ذریعہ معاہدے کے لیے مسٹر ٹرمپ کی کوششوں کو ناکام بنا دے گا۔ معروف امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ مسٹر نیتن یاہو ایران پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپریل میں خبر دی تھی کہ اسرائیل نے اس ماہ کے شروع میںہی ایرانی جوہری مقامات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ٹرمپ نے اسے ملتوی کر دیا۔ ٹرمپ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جب تک پاکستان کی نگاہیں غلط رہیں گی، آپریشن سندور جاری رہے گا: نڈا
تازہ ترین
سری نگر میں فیس بک ڈونیشن فراڈ کیس میں دو افراد گرفتار:پولیس
تازہ ترین
جمہوری حکومت عوامی مسائل کے حل میں مصروف: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
حکومت سیاحتی شعبے کی بحالی کیلئے پرعزم، وزیر اعلیٰ ذاتی طور کوششوں میں سرگرم: مشیر ناصر
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

ہارورڈ یونیورسٹی پر دبائو جاری غیر ملکی طلبا کی تعداد محض15فیصد ہونی چاہئے

May 29, 2025
بین الاقوامی

غزہ دنیا کی بھوکی ترین جگہ:اقوام متحدہ امداد کے فوری داخلے کی اجازت دی جائے

May 29, 2025
بین الاقوامی

فرانس میں اسرائیل کے خلاف احتجاج فوارہ سرخ رنگ سے رنگ دیا گیا

May 29, 2025
بین الاقوامی

مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کیلئے برقی گاڑیاں دستیاب

May 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?