یو این آئی
نئی دہلی//وزیر خارجہ ایس جے شنکر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستانی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی ٹرمپ-وانس افتتاحی کمیٹی کی دعوت پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہوئے ڈونلڈ جے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستانی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر خارجہ امریکی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اس موقع پر امریکہ کا دورہ کرنے والی بعض دیگر معزز شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔