ایجنسیز
لندن /یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی۔ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو کوسٹا 2024 سے یورپی کونسل کی صدارت کر رہے ہیں اور جی 7کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کینیڈا کے ضلع کناناسکس پہنچے۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ملاقات کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ 7والی جرسی ٹرمپ کو تحفے میں دی جس پر پرتگالی فٹبالر نے امریکی صدر کے لئے امن کا پیغام بھی لکھا تھا۔انتونیو کوسٹا نے جرسی پر لکھا پیغام کو بلند آواز میں پڑھ کر بھی سنایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تحفہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرسٹیانو رونالڈو کا امن کا پیغام بہت پسند آیا۔