Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ٹرمپ کا ڈریمر پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوجوان غیر قانونی تارکینِ وطن کو تحفظ دینے کے پروگرام 'ڈریمر' کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اس فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ڈریمر پروگرام سابق امریکی صدر براک اوباما نے متعارف کروایا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفیرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیولز یعنی 'ڈاکا' نامی پروگرام غیر آئینی ہے اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس چھ ماہ میں اس کا صحیح حل نکال لے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ 'تارکین وطن کے قوانین میں اصولی تبدیلیاں نہیں آسکتیں جب تک کہ حکومتی انتظامیہ اپنی مرضی سے وفاق کے قوانین کو مسترد کریں۔'واضح رہے کہ پانچ سال قبل سابق صدر اوباما نے ڈاکا پروگرام، جسے ڈریمرز کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، کو کانگریس کی اجازت کے بغیر نافذ کر دیا تھا۔اس پروگرام کے منسوخ ہونے سے تقریباً آٹھ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کے اندیشہ ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق لاطینی امریکی ممالک سے ہے۔اس فیصلہ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پولیس نے درجن بھر افراد کو حراست میں لیا۔ڈریمر پروگرام منسوخ ہونے پر سابق صدر اوباما نے اپنے فیس بک پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'غلط فیصلہ ہے'۔ صدر اوباما کہ علاوہ تجارتی رہنماؤں، سیاست دانوں اور بڑی کمپنیز نے بھی اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پروگرام منسوخ کرنے کے اعلان امریکہ کے اٹارنی جرنل جیف سیشنز نے کیا اور انھوں نے کہا کہ 'سابق صدر نے تارکین وطن کے بارے میں بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پروگرام کو نافذ کیا تھا۔'صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال صدارتی انتخابی مہم کے دوران تارکین وطن کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہونے کی صورت میں وہ ڈاکا کو ختم کر دیں گے۔اس فیصلے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں انھوں نے کہا کہ 'میں بچوں کو ان کے والدین کے کیے کی سزا دینے کا قائل نہیں ہوں لیکن ہمیں بطور قوم یہ سمجھنا چاہیے کہ امریکہ مواقعوں کا ملک اس لیے ہے کیونکہ اس ملک میں قانون کی پاسداری ہوتی ہے۔'صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ کانگریس میں ریپبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر 'تارکین وطن کے قوانین کو از سرے نو ترتیب دیں گے جس کی مدد سے محنتی امریکی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔'سابق صدر اوباما نے فیس بک پر لکھا کہ 'ان نوجوانوں کو نشانہ بنانا غلط ہے کیونکہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔'میکسیکو کی حکومت نے بھی اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس پروگرام سے متاثر ہونے والے اپنے ان شہریوں کی سفارتی مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بی بی سی کے واشنگٹن میں نمائندے انتھونی زرچر کے مطابق کانگریس میں ڈاکا کے حمایتی اراکین کو مشکل پیش آسکتی ہے کیونکہ وہاں زیادہ تعداد تارکین وطن کے مخالفین کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے پاس پہلے ہی سمندری طوفان ہاروی کے بعد کی امدادی کارروائیاں، ٹیکس نظام کی تصیح جیسے کافی سنگین مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔ڈریمر پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد پر اگلے چھ ماہ تک کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ اب اس پروگرام کے لیے نئی درخواستیں نہیں دی جا سکیں گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?