واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروسلز میں 25 مئی کو ھونے والے نیٹو ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس میں حصہ لینے بیلجیم جائیں گے ۔وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر ٹرمپ کو اس دورہ کے دوران اپنا یہ موقف رکھنے کا موقع ملے گا کہ کیوں بہت نیٹو کے ساتھیوں کو تحفظ اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر ٹرمپ کے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ اور اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوئوںکے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے بات چیت کرنے کی تجویز اہم یورپی ساتھیوں کو مشکلات میں ڈالا ہے ۔وھائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا، ''صدر اپنے نیٹو کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں نیٹو کے تئیں اپنی مضبوط عزم دوھرائیں گے اور ساتھیوں کے ساتھ سنگین مسائل پر بھی بحث کریں گے ۔ ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہونا ہے ''۔ ٹرمپ 12 اپریل کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹین برگ کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے اور ان کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اتحادی ممالک کو مضبوطی فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔رائٹر