Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ٹرمپ مودی یارانہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
2011میںتحریک کشمیر9/11کے بعدکے موضوع پرراقم نے ایک کتاب لکھی ہے، اس میں امریکہ کی ان خوفناک منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جونائن الیون کے بعدوہ ترتیب دے چکاہے ۔امریکہ کے ان مذموم منصوبوں میں خاص طورپر کشمیر کازسے متعلق میںلکھ چکاہوںکہ امریکہ کس طرح کشمیریوں کی ایک جائزاورمبنی برانصاف تحریک کو اپنی زدمیں لاچکاہے اوراس شفاف تحریک کوکس طرح وہ نام نہاد دہشت گردی کے زمرے میں شمارکر نے کے جتن کررہاہے ۔تحریک کشمیرکے خلاف مودی ٹرمپ کاگٹھ جوڑسے میری ان باتوںپرمہرتصدیق ثبت ہوچکی ہے کہ جوبرسوں پہلے میں اپنی تصنیف میں کرچکاہوں۔بش کے بعداوبامہ بھارت کوعلاقے کاتھانیداربناکرپیش کرتے رہے لیکن چین اورپاکستان خطے کے دونوں اہم اورسچے پڑوسی ممالک نے بش، اوبامااوربھارت کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔اب امریکہ کے ایک پاگل صدرنے اپناساراوزن بھارتی پلڑے میں ڈال کرکشمیرکی تحریک آزادی کونام نہاددہشت گردی سے جوڑنے سے متعلق جویاوہ گوئی کی، چین اورپاکستان پریہ اخلاقی ذمی داری بنتی ہے کہ وہ ٹرمپ اورمودی کے اس پاگل پن کے خلاف اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔اقوام متحدہ کومتحرک کرکے ’’کشمیرکیس‘‘لڑیں تاکہ تاریخ میں یہ بات لکھی جاسکے کہ جب امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑاتھاتوچین اورپاکستان پہلے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے تھے اورپھرکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوکرسچائی کاساتھ دیکربھارت کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔
یہ کوئی نئی بات نہیں کہ بھارت کے مودی اورامریکہ کے ٹرمپ واشنگٹن میں اس تحریک کشمیرکی حقانیت کوجھٹلارہے تھے۔اس سے پہلے امریکہ نے کشمیراورکشمیریوں کے ساتھ کونسی ہمدردی روارکھی ،بھارت کے جابرانہ اورغاصبانہ قبضے کے خلاف جب کشمیری بچوں نے ہتھیارکس لئے توبل کلنٹن صدرامریکہ تھے ۔یہ جہادکشمیرکے ابتدائی ماہ وسال تھے کہ بل کلنٹن بھارت کے دورے پرواردہوئے جب وہ دہلی میں بنفس نفیس موجودتھے تووادی کشمیرکے ایک مقام چھٹی سنگھ پورہ میں قابض بھارتی فوج نے سکھوں کاقتل عام کیاجس کاتذکرہ بعد میں کلنٹن نے اپنی خودنوشت میں بھی کیالیکن اس دن سے اوباماکی صدارت کے آخری دن تک امریکی پالیسی میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں کوئی ہمدردی کاعنصرشامل نہ رہابلکہ برعکس اس کے کہ کلنٹن، بش اوراوباماکی اپنے اپنے دوراقتدارمیں جموں و کشمیرکے عوام پرقہرآلودہ فوجی مظالم جاری رکھنے پر بھارت کے ساتھ خاموش تائید شامل رہی ۔اب آج جب کہ واشنگٹن سے دلی تک ایک ہی طرزکا انتہا پسندانہ دماغ اور شدت پسندانہ مزاج کام کررہاہے توبھلاایسے میں مظلوم کشمیری ان سے خیرکی کیا توقع رکھ سکتے ہیں ۔حالانکہ امرواقع یہ ہے کہ امریکہ سے زیادہ ’’کشمیرکیس ‘‘کوکون جان سکتاہے کہ کشمیریوں کا قومی کاز جائزاورمبنی برحق ہونے کی گواہی سب سے بڑاعالمی فورم اقوام متحدہ دے رہاہے۔
شروع دن سے امریکہ کی بھارت کے ساتھ تائیدسکوتی شامل نہ ہوتی تو شائدکشمیرمیں ایسے جگر چیر دینے والا وحشت انگیز سانحات پیش آئے ہوتے کہ جنہیں لکھتے ہوئے قلم بھی آنسو بہانے پر مجبور ہے ۔کشمیریوں پربیت جانے والے فوجی مظالم کوسن کر رنگ فق ، چہرہ متغیر ، لہجہ لرزاںہوجاتاہے اور دل خون کے آنسو روتا ہے۔گذشتہ سات عشروں پر محیط کشمیرکی تاریخ چیخ چیخ کر بتلاتی ہے کہ کشمیریوں کوکس طرح آگ اورخون کے دریادرپیش آئے مگرامریکہ فوج کی بربریت پرمشتمل یہ تاریخ پڑھنے سے قاصرہے اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق دلانے کے شعورسے نابلدہے۔مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔آج جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارتی  فورسز نے مسلمان کشمیری نوجوانوں کے خلاف چومکھی  جنگ چھیڑرکھی ہے ،اس کاواحدپس منظریہ ہے کہ بھارت کشمیر کی مسلم پہچان کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ خطہ کشمیرکبھی بھارتی سلطنت کاحصہ نہیں رہا۔1930سے آج تک کشمیرکے مسلمانوں نے اپنی مسلم شناخت برقراررکھتے ہوئے ہمیشہ متنوع قسم کے ا غیار کی بالادستی تسلیم کرنے سے صاف انکارکیاہے ۔یہ وہ دوٹوک حقیقت ہے کہ جس پرکشمیرکے گذشتہ ستربرس اور1947سے آج تک جموں سے کشمیرتک باشندگانِ جموںوکشمیرکی 6لاکھ شہادتیںگواہ ہیں لیکن جب کنندہم جنس باہم جنس پروازکامعاملہ درپیش ہوتوپھرآنکھی بندہوجاتی ہیں، بصیرتیںختم ہوجاتی ہیں اوردل پتھرسے بھی سخت بن جاتے ہیں۔
 کشمیر کا پاکستان سے تعلق کلمہ طیبہ کی بنیادپرقائم دینی رشتے،مسلم تہذیب و ثقافت اور جغرافیائی وسعتوں پر محیط ہے۔ دینی رشتہ ،مسلم تہذیب وثقافت ، کشمیر کی تاریخ ،جغرافیہ اوردریائوں کا رخ یہ ثابت کرتا ہے کہ کشمیر پاکستان کا قدرتی طور منسلک ہے۔تقسیم برِّصغیر کے ایجنڈے کی جسے دانشِ فرنگ نے جان بوجھ کر نامکمل اور ادھورا چھوڑدیا باشندگانِ کشمیر اس کی تکمیل کے لیے برسر جدوجہدہیں۔اس جدوّجہد میں 1947سے اب تک ایک محتاط اندازے کے مطابق 5لاکھ سے زائد فرزندانِ کشمیر اپنی متاع عزیزقربان کرچکے ہیں۔ تقسیمِ برِّ صغیر سے آج تک اہلِ کشمیرنے ہر مرحلے پریہ ثابت کیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کے ساتھ اپنے دینی رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں۔ اسی تناظر میں وہ اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔1947 اورپھر1990میں منصہ شہود پر آنے والی کشمیرکی تاریخ ساز عسکری جدوّجہد کا معاملہ ہر مرحلے اورہرموقعے پر کشمیری اپنے سیاسی عزم کو دہراتے رہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمدکرانے کا مطالبہ کرتے رہے۔آج تک یہ ثابت نہیں کیا جاسکتاہے کہ اہلِ کشمیر نے کبھی اپنی جدوّجہد ترک کی ہویا اپنے موقف سے دستبردار ہوئے ہوں۔
اقوام متحدہ سے دوٹوک کہناہوگاکہ وہ یاتواپنامنصبی کرداراداکرے یاپھراپنی حیثیت کاخاتمہ کردے۔یہ بڑی افسوس ناک حقیقت ہے کہ ٹرمپ اورمودی کشمیراورکشمیریوں پرنام نہاددہشت گردی کاحصاربنارہے ہیں اوراقوام متحدہ کاادارہ اس پرمجرمانہ خاموشی اختیارکربیٹھاہے ۔ کشمیری عوام پر1947 سے آج تک بھارت نے مظالم کے جوپہاڑ توڑڈالے اپنی مجرمانہ خاموشی کاطرزعمل اختیارکرتے ہوئے یہ ادارہ بھی اس جرم میں برابرکاشریک رہاہے ۔ اقوام متحدہ کی آج تک کی پوری تاریخ کھنگال لیجئے تو معلوم ہو گا کہ اقوام متحدہ کا مسلمانوں کے خلاف تیار کردہ سازشوںمیں کتنا بڑاعمل دخل رہا ہے اور یہ بھی صاف صاف پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے اس ادارے نے کس طرح ہمیشہ مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے ۔جبر پر مبنی ایسے اصول اور قاعدے مسلمانوں پر مسلط کر دئیے گئے جن سے یہ صاف واضح ہو جاتا ہے کہ یہ ادارہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی تباہی اور بربادی کیلئے نہ صرف سر گرم ہے بلکہ پوری بے شرمی کے ساتھ بھر پور کردار بھی نبھا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی اپنی ہی تاریخ اس امرپرشاہد ہے کہ اس نے ہمیشہ یہود و نصاریٰ اورہنود کی کھلی حمایت تو کی لیکن مسلمانوں کے معاملے میں اس کے ہاتھ پیر باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے۔
مسلمانوں کے حقوق کے معاملے میں وہ اندھا اور بہرا ہے ۔اسے مسلمانوں کی تکلیف اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سنائی دیتا ہے نہ نظر آرہا ہے ۔یہ اقوام متحدہ کادہرامعیاراورمنافقانہ چلن ہی ہے جس نے دنیا کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اورمسلمان ممالک اس سے کلیتاً مایوس ہونے جا رہے ہیں۔ مسلم معاشروں میں یہ سوچ بڑی شدت سے جڑ پکڑتی جا رہی ہے کہ انہیں اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے ۔ یہ ادارہ ان کے مفاد کے لئے کچھ نہیں کررہا ہے۔ یہ ادارہ ان کے نزدیک امریکہ اور اسکے اتحادیوںکے ہاتھوں میں یرغمال بن چکا ہے جو مسلم دشمنی پر ادھار کھائے بیٹھی ہیں۔عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہانے کیلئے اور دونوں مسلمان ممالک کو تاراج کرنے کیلئے اس ادارے نے امریکہ کو جو دست تعاون فراہم کیا اس سے یہ ادارہ مسلم اُمہ کے لئے پیچیدہ ، مشکل اور کمر توڑ مسائل پیدا کرنے کا براہ راست ذمہ دار ہے ۔یہ ادارہ آج بھی ان استعماری قوتوں کی بھر پور مدد کر رہا ہے جو دنیا میں مسلمانوں کا صفایا کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام کے تقاضے ’’لیگ آف نیشنز‘‘کے برعکس اگرکچھ اور تھے ،تووہ پھرتقاضے کہاں گئے ؟بس یہ ایک دردناک کہانی ہے جوامریکہ سے شروع ہو کرامریکہ پرہی ختم ہوجاتاہے ۔ دراصل آج صورتحال یہ ہے کہ ستاون اسلامی ممالک کی حکومتیں امریکہ کی کنیز ہیں۔ آمریتیں اس کی غلام، دنیاکی نام نہادجمہوریتیں اس کی دہلیز پہ سجدہ ریزہیں؟ یہاں تو ہر سر امریکی دہلیز کا کوئی خالی گوشہ تلاش کر رہا ہے۔ امریکہ ہو یا اسکااتحادی یورپ، سب کی رگ جاں معاشی مفادات میں ہے۔ ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ مسلمانوں کے ستاون ممالک کے پاس اتنا کچھ ہے کہ وہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو ان کی اوقات یاد دلا سکتے ہیں۔ لیکن وہ ایک دوسرے کوختم توکرسکتے ہیں لیکن امریکہ کے ساتھ مقاطع کرکے اس کی نانی یاد نہیں دلاسکتے ہیں۔البتہ مسلمان مماک پر مسلط حکمران کی سوچ وفکر درہم و ڈالر سے زیادہ کچھ بھی نہیں اس لیے چلن یہی رہتے ہیں تو فتنہ پرور زمانے کا مزاج نہیں بدلے گامسلم امت پیچ وتاب کھاتی رہے گی اوردولت سے مالامال عرب ایک دوسرے کاکباڑنکال کراخوت اسلامی کوپارہ پارہ کرتے رہیں گے۔
ایسے میںالبتہ چین اورپاکستان کاکرداربنتاہے کہ وہ یہ آوازبلندکریں کہ عالمی فورم اقوام متحدہ کی مجرمانہ روش یکسر تبدیل ہوجانی چاہئے ،اس کے لئے اقوام متحدہ کو اس کی منصبی ذمہ داریوں کااحساس دلاناہوگااوراسے دنیابھرکے مظلومین کے حق میںاستعمال لانے کی اشد ضرورت ہے۔ ورنہ امریکہ پالیسیوںسے ایک ایسی صورتحال پیداہورہی ہے کہ دنیاایک ایسی جھنگ کہ لپیٹ میں آسکتی ہے کہ کچھ نہیں بچ پائے گا ۔ بہرکیف چین اورپاکستان کومل کراقوام متحدہ کومتحرک کر کے پوری دنیامیں ایک ہلچل مچاکرمظلوم کشمیریوں کے خلاف ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ کومستردکرکے کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے میں کشمیریوں کی آوازبن جاناچاہئے ۔ امریکہ اوربھارت کے سواپوری دنیاجانتی ہے کہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کوبھارت سے اپنے حق کے حصول کے لئے مسلح ہونے کی اجازت دیتاہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?