جموں//پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کہا ہے کہ محکمہ فشریز نے ای گورننس کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو ٹراوٹ پرمٹ دئیے جانے کے حوالے سے ای بکنگ فیسلٹی شروع کی ہے۔اس سلسلے میں وزیر موصوف نے جموں میں محکمہ فشریز کی ویب سائٹ www.jkfisheries.in پر ایک ایپ اَپ لوڈ کیا۔یہ ایپ سی ڈی اے سی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ریاستی محکمہ کے ذریعے سے تیار کیا ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ای۔ بکنگ سہولیت سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی انگلربھی استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایپ کی رو سے انگلروں کو انگلنگ کے مقامات اور دیگر لازمی جانکاری دستیاب ہوگی ۔وزیر نے کہا کہ محکمہ پہلے سرینگر میں 250 ٹراوٹ بیٹس کے لئے پرمٹ جاری کرتا تھالیکن اب انگلر دنیا کے کسی بھی کونے سے آن لائن سروس کے ذریعے سے ٹراوٹ انگلرنگ بیٹ بُک کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پوری دنیا میں ٹراوٹ انگلنگ کے لئے مشہور ہے کیونکہ یہاں براون ٹراوٹ اور رین بوٹراوٹ مچھلیاں بہتات سے پائی جاتی ہیں اور کافی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح انگلنگ کرنے کے لئے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سہولیت کی بدولت ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملنے کے ساتھ ساتھ آمد ن بڑھانے میں بھی کافی حد مدد ملے گی۔کمشنر سیکرٹری پشو وپالن و فشریز آر کے بھگت، ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔