ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ’گورنرہائوس چلو‘احتجاجی ریلی ناکام

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 جموں//گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کے مسائل کے تئیں ریاستی حکومت کی عدم توجہی اوروزیرجنگلات کی طرف سے خانہ بدوشوں کوہراساں کرنے کے خلاف آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے یہاں گورنرہائوس چلو احتجاجی ریلی نکالی ۔اس دوران ریلی سدھراعیدگاہ سے شروع ہوئی جوایک کلومیٹرتک ہی آگے بڑھ سکی اورپولیس نے ان کی گورنرہائوس پہنچنے کی کوشش کوناکام بنادیا۔ریلی میں کثیرتعدادمیں گوجربکروال طبقہ کے لوگوں نے شرکت کرکے حکومت کے خلاف ناراضگی کااظہارکیا۔اس موقعہ پر بچوں اورخواتین نے ہاتھوں میںبینراورتختیاں اٹھارکھی تھیں جن پریہ عبارتیں ’’اسرائیلی پالیسیوں کونہ اپنایاجائے،ہماری ذاتی اورمذہبی اراضیاں واپس کرو،جے ڈی اے اورمحکمہ جنگلات کے اہلکاران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،ہمیں سیاسی ریزرویشن دو،آئین ہندکی پیروی کرو،وغیرہ درج تھے۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گوجرلیڈران نے کہاکہ حکومت گوجربکروال طبقہ کے مسائل کی اندیکھی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیرجنگلات لال سنگھ اوردیگرکچھ شرپسندطاقتیں مسلمانوں کوگوجروں کوہراساں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیربرائے محکمہ جنگلات لال سنگھ گوجربکروالوں (مسلمانوں)کوہراساں کرنے میں کوئی کسرباقی نہیںچھوڑہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لال سنگھ آرایس ایس وبی جے پی کے آقائوں کوخوش کرنے کیلئے خانہ بدوشوں کوجنگلاتی اراضی سے کھدیڑنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیرموصوف کاخودکا سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پرقبضہ ہے ۔گوجرلیڈران نے حکومت پرگوجروں کے مطالبات بشمول فاریسٹ رائٹس ایکٹ کانفاذ، ایمزکے قیام کی وجہ سے اُجڑنے والے عبداللہ بستی رکھ بروٹیاں کے گوجربکروال کنبوںکے ایک ایک فردکوملازمت فراہم کرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔مقررین نے وزیرجنگلات لال سنگھ سے محکمہ جنگلات کاقلمدان واپس لینے اوران کے اثاثوں کی سی بی آئی جانچ کی بھی مانگ کی۔اس دوران مقررین نے گول گجرال میں جے ڈی اے کی کارروائی میں مدرسے کوشہیدکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی جے ڈی اے کے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی پرزوردیا۔انہوں نے ایمزکے قیام کی وجہ سے اُجڑنے والے عبداللہ بستی رکھ بھروٹیاں کے لگ بھگ چارسوکنبوں کے ایک ایک فردکودیگرریاستوں جن ریاستوںمیں ایمزقائم کئے گئے ہیں کی طرز پرسرکاری ملازمت دینے کابھی مطالبہ کیا۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجموں نے موقعہ پرپہنچ کرگوجروں کوان کی مانگوں کوحکومت تک پہنچانے اوروزیرجنگلات سے متعلق معاملات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی ۔اس دوران ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے وزیراعلیٰ اورگورنرکے لئے یادداشت بھی پیش کی۔اس دوران ریلی سے خطاب کرنے والوں میں نزاکت کھٹانہ،طالب حسین چوہدری،انورپھامڑہ،رفاقت اعجاز،اخترچودھری،امیرالدین کسانہ ،حاجی مقبول ، حاجی غلام رسول بانیا، حق نواز ،لیاقت علی ،سیدذیشان کاظمی ،سراج الدین ، واجدکھٹانہ، مشتاق بڈگامی ،عمران رشید،شمس الدین ،جماعت علی ودیگران شامل تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *