کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے دچھن کاطویل دورہ مکمل کرنے کے بعد کہا ہے کہ دیہی آبادی کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے رابطہ لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کی ترقی میں روکاوٹ کی وجہ رابطہ کی کمی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے دیہی آبادی کو جوڑنے کی حقیقت کو معلہ جامعہ پہنانے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ ریاست میں ایک جذبہ اور مشن کے تحت کام کر رہی ہے
اور اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو اگلے ایک ،دو سال میں یہ ہمسایہ ریاست کے برابر ہوگی۔وہ دچھن میں کئی متعدد عوامی میٹنگوں سے خطاب کر رہے تھے۔دورہ کے دوران انہوں نے لوگوں کی شکایات سُنیں ۔انہوںنے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے خطہ کے لئے کئی پروجیکٹوں کا تحٖہ دیا ہے جن میں سے مڑواھ کی ایک سڑک ہے،جو تقریباً20000لوگوں کو دیگر ریاست کے ساتھ جوڑے گی۔انہون نے کہا کہ یہ سڑک اس خطہ کے لئے تمام موسم میں چلنے والی سڑک ہوگی جو خطہ کی اقتصادی ترقی میں ایک نمایاں رول ادا کرے گی۔انہوںنے اس سڑک کی فوری تکمیل کے لئے کام میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہ کہ پی ڈی پی نے ریاست میں سیاحت ،کاروبار، تعلیم اور بیروز گاروں کے لئے باوقار روزگار کے موقعہ پیدا کرنے کے لئیایک ساز ار ماحول بنایا ہے۔انہوںنے این سی او رکانگریس پر ریاست کو غیر مستحکم بنانے کا الزام لگا یا اور کہا کہ پارٹی محبوبہ مفتی کے پیچھے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ این سی اور کانگریس کی اجارہ داری سے سیاست میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے جس سے جمہوری نظام میں بد اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ریاست میں ایک سیاسی متبادل دیا ہے او سا کی وام دوستانہ پالسیوں اور پروگراموں سے پارٹی لوگوں میں بہت مقبول ہو گئی ہے اورلوگوں کو پھر سے جمہوریت پر اپنا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے علاقہ کے لئے راشن فوری طور سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ سڑک تعمیر ہونے کی وجہ سے یہ سپلائی نہیں ہوئی تھی۔