کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے موضع دچھن کا دورہ کیا جہاں حال ہی میں ایک آتشزدگی کی واردات میں 4 کنبوں کے رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے تھے۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے متاثرین میں ریلیف میٹریل بشمول کمبل، کچن کے برتن، اور شمسی لیمپ تقسیم کئے۔انہوں نے اپنے جیب سے ان متاثرین میںاپنی ضرویات اشیا خریدنے کے لئے مالی معاونت فراہم کی ۔انہوں نے اندرا آواس یوجنا کے طرز پر اپنے سی ڈی فنڈ سے ان لوگوںکو اپنی مکانوں کی از سر نو تعمیر کے لئے فی کنبہ75000روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔آتشزنی متاثرین سے بات کرتے ہوئے ایم ایل سی نے یقین دلایا کہ وہ متاثرین کو ریلیف فنڈ میں سے معاونت دینے کے علاوہ مکانوں کی تعمیر کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ محبوبہ کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھائیں گے،تاکہ ان متاثرین کے حق میں معاوضہ منظور کیا جا سکے۔انہوں نے ریاستی سرکار سے ان متاثرین کے حق میں مکانات تعمیر ہونے تک کرایہ ادا کرنے کے علاوہ چھ مہینوں کا مفت راشن فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے آتشزدگی متاثرین کی بہبودی اور باز آباد کاری کے لئے سرکار کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔یاد رہے کہ یہ گائوں ضلع کشتواڑ کے تحصیل دچھن کی چوٹی پر واقع ہے۔عید کے روز اس کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً میں چارکنبوں کو خاک کے ساتھ ملایا ،تاہم آگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔