سرینگر //ٹاٹا موٹرس نے سال کے آخر کی پیشکش کی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔اس مہم کے تحت گاہک ایک روپے ادا کرکے ٹاٹا کار اپنے گھر لے جاسکتے ہیں۔ ٹاٹا موٹرس کی اس پیشکش کا فائدہ اٹھاکر صارفین ایک لاکھ روپے تک بچا سکتے ہیں جو گاڑی کے ماڈل پر منحصر کرتا ہے۔ ٹاٹا موٹرس نے ملک کی بڑی مالی کمپنیوں کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے جس کے تحت تمام مسافر گاڑیوں پر 100فیصد مالی معاونت دی جائے گی۔کمپنی نے گاڑیوں کو تبدیل کرنے پر صارفین کو بونس اور انشورنس دینے کا بھی علان کیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے مارکیٹنگ ہیڈ، پیسنجر ویکلیز ویویک شریواستو نے کہا ’’ صارفین ہماری گاڑیوں کی کافی سراہنا کرتے ہیں اور تہواروں کے سیزن میں ہمیشہ سے ہی صارفین کی دلچسپی رہتی ہے‘‘۔