سرینگر// ٹا ٹا موٹرس صارفین کو جدید حل کی پیشکش کے وعدے کو مستحکم کرنے کیلئے قومی یوم صارفین23اکتوبر کو ہر سال مناتی ہے اور کمپنی کے پہلے صارف کے یادگاری لمحے کو زندہ کیا جاتا ہے۔ ٹا ٹا موٹرس ہر سال صارفین کا شکریہ ادا کرتی ہے اور قومی سطح پر مسافرد بردار گاڑی مالکان کیلئے مفت سروس کیمپ’’ گاہک سیو مہا اتسو‘‘ مناتی ہے۔اپنی نوعیت کی منفرد صارف مرکز پہل مختلف مقامات پر1500سے زائد ٹاٹا موٹرس ورکشاپوں میں 23اکتوبر سے اور29اکتوبر کو منایا جائے گا۔اس کیمپ پر گاڑی مالکان کیلئے سپیر پارٹوں(کل پرزوں)،انجن کی خریداری اور کاریگروں کے محنتانہ پر دلکش پیشکش بھی دستیاب ہوتی ہے۔ گزشتہ برس ’’ گاہک سیو مہا اتسو‘‘ کے دوران صارفین نے گرمجوشی کا اظہار کیا تھا،جس کے چلتے قریب1,5لاکھ صارفین نے ان مراکز کا دورہ کیا تھا۔ کمپنی24اکتوبر سے31اکتوبر تک گراہک سمواد مہم کا بھی آغاز کرے گی۔