ڈوڈہ//فرقان آباد(گھٹ) کے قریب پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ٹاٹا سومو نے اسکول جا رہے6سالہ طالب علم کو کچل ڈالا جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہو گئی ۔رحمن احمد(06) ولدِ نو شاد احمد ساکنہ فرقان آباد گھٹ منگل کی صبح اسکول جا رہا تھا کہ ست سنگ گھر کے قریب ایک ٹاٹاسومو گاڑی زیرِ نمبرJK14A/6506 نے اُسے کچل دیا جس وجہ سے وہ شدید طور زخمی ہوا۔اُسے فوری طور ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔گاڑی چلانے والے ڈرائیور محمد عامر ولدِغلام قادر ساکنہ سیل ڈوڈہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ابھی تک فرار ہے۔اس سلسلہ میں ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں FIR No 63/17 U/S 279 , 337 RPC of P/S کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔رحمن احمد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھاجس کی موت سے نہ صرف اُس کا خاندان بلکہ پورا فرقان آباد اشک بار ہے۔