جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 4افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن کے کالابن علاقہ میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر 3450-مینڈھر سے کالابن جاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار چار مسافر زخمی ہو گئے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت گلشاد بی زوجہ خالد حسین سکنہ چھجلہ، ممتاز احمد ولد محمد شوکت سکنہ کالابن،آصف خان ولد محمد عزیز اورفرخان احمد ولد محمد جاوید سکنہ مینڈھرکے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔