نیوز ڈیسک
سری نگر//شیطانی نالہ کے قریب ایک ٹاٹاموبائل برفانی تودے کی زد میں آنے سے ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق، حکام نے بتایا کہ ٹاٹا موبائل بیئرنگ نمبر JK01Q-5635، شیطان نالہ پر برفانی تودے کی زد میں آ گئی اور گاڑی کھائی میں گر گئی۔
ڈرائیور کی شناخت سجاد احمد بنگرو ولد غلام حسن بانگرو ساکن بٹ مالو سری نگر کے طور پر کی گئی ہے، جسے آرمی میڈیکل سینٹر گمری منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔