نئی دہلی// مشہور اداکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ فنکار ٹام الٹر کا کل ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 67 برس کے تھے ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ٹام الٹر طویل عرصہ سے کینسر سے متاثر تھے ۔ انہوں نے جمعہ کی شام کو ممبئی میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹام الٹر کے انتقال پر صدر جمہوریہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ" مشہور اداکار ٹام الٹر کی موت کی خبر سے رنجیدہ ہوں ۔وہ اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہمیشہ یاد رکھے جائیں کے "۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹام الٹر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سنیما اور تھیئٹر میں ان کے کردار کو یادکیا۔ انہوں نے ان کے خاندان سے بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹام الٹر 22 جون 1950 کو مسووری میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوی کیرول ایشٹ، بیٹا جیمی اور بیٹی افشان ہیں۔ انہیں 2008 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور متعدد ٹی وی شوز میں کردار نبھائے ۔
ان کی پانچ سالہ سیریل 'گینگسٹر کیش کلسی' بہت پسند کی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں چند برسوں کے لئے کھیلوں کی خبر نگاری بھی کی اور تین کتابیں بھی لکھیں۔
ہندوستان میں امریکہ کی تیسری نسل کے اداکار ٹام الٹر ووڈسٹاک کالج میں پڑھائی کرنے کے بعد 1970 میں یالے یونیورسٹی میں پڑھائی کے لئے گے اور بعد میں وطن واپس آگئے اور ہندوستان میں فلم اور ڈرامہ کی دنیا میں اپنی نئی اننگز شروع کی۔یو این آئی