سید اعجاز
ترال//نودل ترال میں گزشتہ کئی سال سے قائم فروٹ منڈی کی دیوار بندی نہ ہونے اور اندر سے خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے یہاں فروٹ گروروس کوپریشانیوں کا سامنا ہیں ۔کشمیر کے باقی علاقوں کی طرح گزشتہ چند سال کے دوران ترال اور ملحقہ بستیوں کے لوگوں نے نہ صرف خشک اراضی بلکہ آبی اول کی زرعی زمین کو باغات میں تبدیل کیا ہے تاہم ترال یا اونتی پورہ میں کسی بھی جگہ میوہ منڈی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں گرورس اور باغ مالکان کو اپنا مال سوپور،شوپیان اور ضلع اننت ناگ کے دور دراز کے علاقوں تک پہنچانا پڑ تا تھا،تاہم چند سال پہلے یہاں ایک فروٹ منڈی عوام کے اسرار کے بعد قائم کی گئی جس پرمقامی لوگوں نے محکمہ اور سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔ منڈی میں موجود پھڈ قائم کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم سرکار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہاں ایک اہم قدم اٹھایا ہے لیکن دوسری جانب منڈی اندر سے مکمل طور خستہ حالت میں ہے ،جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران خاص کر یہاں آنے والے عام لوگوں کے علاوہ ڈرائیوروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منڈی کی دیوار بندی بھی اب تک نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں کام کر رہے صنعت سے وابستہ لوگ پریشانیوں سے دو چار ہیں اور ان کے مال کے چوری ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے منڈی کی مکمل دیوار بندی اورمیکڈم بچھانے کا محکمہ سے اپیل کی ہے۔