سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں فاصلاتی نظام کے تحت شعبہ اردو میںپوسٹ گریجویشن کر رہے طلاب گزشتہ چار سال سے کورس مکمل نہیں کرپارہے ہیں۔ان طلاب میں شامل طلبہ کئی طلبہ نے بتایا کہ 2014میں انہوں نے شعبہ اردو میں داخلہ لیا تاہم تین سال کا وقفہ گزر جانے کے باوجود ان کی ڈگری مکمل نہیں ہوپارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیسرے اور چوتھے سمسٹر کے نتائج ابھی آنا باقی ہے اورایسا محسوس ہورہا ہے کہ اُن کی ڈگری دو سال نہیں بلکہ چار سال میں مکمل ہوگی۔انہوں نے یونیورسٹی حکام سے اس ضمن میںمداخلت کی اپیل کی ہے ۔