Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

ِ تراویح۔ رمضان المبارک کی مسنون عبادت

Mir Ajaz
Last updated: March 22, 2024 4:30 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE
ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری
تراویح رمضان المبارک کی ایک مسنون عبادت ہے،اس کا آغازآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہی ہوا۔ حضورؐ نے دو یا تین راتیں تراویح پڑھائیں، اس کے بعد صحابۂ کرامؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منتظر رہے کہ آپؐ تشریف لائیں، مگر رسول اللہؐ کاشانۂ نبوت سے باہر تشریف نہیں لائے۔ آپؐ نے فرمایا: اگر میں باہر آجاتا تو تراویح تم پر فرض ہوجاتی۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے،وہ فرماتی ہیں کہ ماہ رمضان کی وسط رات میں ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تراویح پڑھی،لوگوں نے بھی آپؐ کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ دوسری رات نمازیوں کی اتنی کثرت ہوئی کہ مسجد تنگ ہوگئی، لیکن رسول اللہؐ اپنے حجرۂ مبارک سے باہر تشریف نہیں لائے، بلکہ صبح فجر کی نماز کے لیے تشریف لائے۔ نماز فجر سے فارغ ہوکر آپؐ نے لوگوں سے خطاب فرمایا ’’تمہاری رات کی حالت مجھ سے پوشیدہ نہیں تھی،لیکن اندیشہ یہ تھا کہ کہیں نماز تراویح تم پر فرض ہوجائے اور تم اس کے ادا کرنے سے عاجز ہوجائو۔‘‘
نبی اکرمؐ کے وصال کے بعد صحابہؓ پہلے انفرادی طور پر قیام اللیل کرتے اور بعض نے اسے باجماعت پڑھنا شروع کیا۔حضرت عمرؓ کے دور میں حضرت ابی بن کعبؓ کو امام بنا کر باجماعت قیام اللیل یا تراویح پڑھنے کا اہتمام کیا گیا تاکہ لوگوں کو آسانی ہو اور وہ جماعت کا ثواب بھی حاصل کرسکیں۔
حضرت علی کرم ؓ ارشادفرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے مجھ سے جب نماز تراویح کی حدیث سُنی تو آپ نے اس پر عمل فرمایا،لوگوں نے دریافت کیا، امیر المومنین! وہ حدیث کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہؐ سے سنا ہے کہ آپؐ نے فرمایا:’’عرش الٰہی کے اردگرد ایک جگہ ہے جس کا نام ’’حفیرۃ القدس‘‘ ہے،وہ نور کی جگہ ہے، اس میں اتنے فرشتے ہیں کہ جن کی تعداد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ وہ عبادت الٰہی میں مصروف رہتے ہیں اور اس میں ایک لمحہ بھی کوتاہی نہیں کرتے۔ جب ماہ رمضان کی راتیں آتی ہیں تو یہ اپنے رب سے زمین پر اترنے کی اجازت طلب کرتے ہیں اور وہ بنی آدم کے ساتھ مل کر نماز پڑھتے ہیں۔ امت محمدیہ میں سے جس نے انہیں چھوا ،یا انہوں نے کسی کو چھوا تو وہ ایسا نیک بخت بن جاتا ہے کہ پھر کبھی بدبخت نہیں بنتا۔ یہ سن کر حضرت عمر فاروقؓ نے ارشاد فرمایا،جب اس نماز تراویح کی یہ شان ہے تو ہم اس کے زیادہ حق دار ہیں، پھر آپ نے تراویح کی جماعت قائم کر کے اسے اجتماعی طورپر ادا کرنے کا اہتمام فرمایا۔ آپؓ کے زمانے میں تراویح کی نماز ہمیشہ پڑھی گئی،اسی وجہ سے اس کی نسبت آپ سے کی جاتی ہے۔درحقیقت تراویح کا خصوصی اہتمام اور اس کی باقاعدہ جماعت کرانے کا سہرا حضرت فاروق اعظمؓ کے سر ہے۔
حضرت علی ؓ ماہ رمضان کی ابتدائی رات میں جب گھر سے باہر تشریف لاتے اور مسجدوں میں تلاوت قرآن سنتے تو فرماتے ’’اے اللہ! عمرؓ کی قبر کو روشن کردے کہ انہوں نے اللہ کی مسجدوں کو قرآن سے منور کیا۔حضور اکرم ؐ کے جلیل القدر صحابی حضرت ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ؐ کے ساتھ نماز پڑھی (تراویح) رمضان المبارک کی تیئسویں رات کو ایک تہائی تک حضور ؐ نے کھڑے ہوکر نماز پڑھائی، چوبیسویں رات کو آپ ؐ تشریف نہیں لائے، پچیسویں رات کو تشریف لائے تو نصف شب تک نماز پڑھائی۔ہم نے عرض کیا اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں آج پوری رات نفل پڑھاتے تو خوب ہوتا۔حضورؐ نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص امام کے ساتھ نماز ختم ہونے تک باجماعت نماز میں کھڑا رہا،اسے پوری رات کا ثواب ملے گا۔ چھبیسویں شب حضور اکرمؐ تشریف نہ لائے،پھر ستائیسویں شب آئی تو رسول اللہؐ نے اہل بیت اطہارؓ کو بھی جمع فرمایا اور ہم سب صحابہؓ کو ساتھ لے کر نماز پڑھائی، یہاں تک کہ ہمیں خوف ہوا کہ ہماری فلاح نہ فوت ہوجائے۔ لوگوں نے عرض کیا، فلاح کے کیا معنیٰ ہیں۔ آپ نے فرمایا: سحری۔ رسول اکرم ؐ نے باجماعت تراویح پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا:جوشخص امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز سےفارغ ہوجاتا ہے تو اس کے لیے ساری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?