Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ِشنا زبان کا گرائمر۔۔۔ ایک تجزیہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 30, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
مسعود الحسن سامون صاحب شنا زبان کے ایک منجھے ہوئے قلم کار ہیں۔ ایک ایسے قلم کار جو دل سے لکھتے ہیں۔ مسعود صاحب نے شنا زبان کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی۔ شنا زبان کے لیے ایک مناسب رسم الخط عطا کر کے اس زبان کو سجاسنوار کر دُنیا کے سامنے پیش کرنے کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔اُنہوں نے ’’شنا زبان رسم الخط اور صوتی نظام‘‘ نامی کتاب لکھ کر شنا زبان کے لیے ایک مناسب رسم الخط فراہم کیا اور ساتھ ہی ساتھ شنا زبان کے صوتی نظام پہ مفصل تحقیقی کام کر کے اس زبان میں لکھنے کے اُصول و ضوابط مرتب کیے۔ سامون صاحب یہی پہ نہیں رُکے بلکہ شنا زبان کو جموں کشمیر کے اسکولوں میں لاگو کرانے میں اہم رول نبھایا۔ حال ہی میں آنہوں نے شیخ سعدی شیرازی کی سہی آفاق تصنیف گلستان سعدی کا شنا ترجمہ کر کے شنا ادب کے سرمائے میں ایک خوبصورت کا اضافہ کیا۔ جہاںشنا زبان کو کتابوں کا خزانہ فراہم کر رہے ہیں وہیں پہ اُن کا ایک بہترین کارنامہ شنا زبان کا  گرائمر بھی ہے، جو کتابی صورت میں حال ہی میں شائع ہو کر آیا ہے۔ یوں تو شنا زبان میں گرائمر پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں، جن میں گراہم بیلی، لوریمیر، کارلا ریڈلوف، شجاع ناموس، رُتھ لیلا سمتھ، رازوال کوہستانی، محمد امین ضیا، اوربی بی راج پروہت وغیرہ قابل ذکر ہیں۔لیکن ان تما م حضرات میں صرف محمد امین ضیا اور رازوال کوہستانی شنا کے اہل زبان نہیں باقی سارے لوگ غیر شین ہیں۔ان تمام کتابوں میں شنا زبان کے اُصول و قواعد اُردو یا انگریزی زبان میں لکھے گئے ہیں لیکن سامون صاحب کا گرائمر میں یہ خاص صفت ہے کہ یہ کتاب خالص شنا میں لکھی گئی ہے۔ یعنی شنا زبان کے تمام اُصول و ضوابط شنا زبان میں درج کیے گئے ہیں۔ اس طرح یہ کتاب شنا زبان کا اولین گرائمر بن گئی ہے جو خالصتاً شنا میں لکھی گئی ہے اور اس میں اُردو اور انگریزی کا بالکل بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔ 
کتاب کے شروع میں عرض ناشر کے تحت ڈاکٹر جوہر قدوسی نے ایک خوبصورت تبصرے کے ذریعے اپنے قلم کے جوہر بکھیر دیے ہیں اور ساتھ ہی اُنہوں نے گرائمر کی اہمیت اور افادیت پہ سیر حاصل بحث کی ہے اوراس گرائمر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے.
’’ زیر نظر کتاب شنا زبان کے قواعد سے متعلق اپنی نوعیت کی اولین دستاویز ہے جو شنا میں لکھی گئی ہے‘‘  اس کے ساتھ ساتھ پیش گفتار کے طور نیاز مومنیو کی خوبصورت تحریر درج ہے۔ اُنہوں نے گرائمر کو ’’باشاوں کا انجنیر، باشاوں کی کُنجی‘‘ جیسے القاب سے نوازا ہے۔ اس کے بعد مصنف نے خوبصورت مقدمہ لکھا ہے جس میں گرائمر تیار کرنے والے سابق مصنفین کا بھی ذکر کیا ہے  اور ساتھ ہی ساتھ مختلف زبانوں کے گرائمروں اور ان کے اُصول و ضوابط پہ سیر حاصل بحث کی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ نیاز احمد مپونو صاحب اور مسعود ساموں صاحب دونوں نے اپنی تحریریں ٹھیٹ شنا زبان میں لکھی ہیں جس سے گرائمر کی قدر اور بھی بڑھ گئی ہے۔ 
کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے باب میں‘ہجے’پہ مکمل بحث کی گئی ہے، جس میں حروف اعراب، اضافی حروف اور اضافی مصوتوں پہ سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور مثالوں کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوسرا حصہ ’  علمِ صرف‘  پہ مبنی ہے۔ اس حصے میں اسم،فعل، صفت، ضمیر، متعلق فعل و حرف اور ان کی اقسام پہ تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔ آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے چارٹ وغیرہ کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے کو کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہے۔ یہاں پہ  شنا زبان میں مذکر مونث اور واحد جمع بنانے کے خوبصورت اُصول وضع کیے گیے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔ ان تمام اُصول و ضوابط کو سمجھانے کے لیے مثالوں کا استعمال کیا گیا ہے۔کتاب کا تیسرا حصہ علم نحو پر مشتمل ہے اس حصے میں جملے کی ساخت اور بناوٹ پہ مکمل بحث کی گئی ہے۔ اس حصے میں فاعل،مفعول، فعل ناقص،فعلِ تام، جملہ اسمیہ، خبریہ اور جملہ فعلیہ وغیرہ کو خوبصورت انداز میں سمجھایا گیا ہے۔  ایک سو چوالیس صفحات پر مشتمل یہ کتاب بیشک شنا زبان دانوں کے لیے ایک نادر نسخہ ہے۔ کتاب شنا کے گریزی لہجہ میں لکھی گئی ہے لیکن لہجہ اس قدر آسان اختیار کیا گیا ہے تاکہ شنا کے دوسرے لہجے یعنی گلگتی شنا، استوری شنا، دراسی شنا اور کوہستانی شنا بولنے والے لوگ بھی اسے آسانی سے سمجھ سکیں اور اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ کتاب  تکبیر پبلیکیشنز سے شائع ہو کر آئی ہے۔ خوبصورت ڈیزاین اور خوبصورت سرورق کے ساتھ کتاب کی چھپائی بھی خوبصورت ہوئی ہے اور کاغذ بھی عمدہ استعمال کیا گیا ہے۔قیمت بھی معقول رکھی گئی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعدمجھے پہلی بار احساس ہوا کہ مادری زبان میں سیکھنے کا عمل کس قدر کار گر اور مفید ہوتا ہے۔ جن طلبا کو اُردو اور انگریزی گرائمر میں شکوک و شبہات رہے ہیں اُنہیں ایک بار اس گرائمر کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔ اس سے اندازہ ہوگا کہ شکوک و شبہات کس طرح دور ہو جاتے ہیں۔
دراس کرگل لداخ،موبائل نمبرات9622221748,9419399487.
Email: [email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
زیڈ موڑ ٹنل کے قریب سڑک حادثہ، تین سی آرپی ایف زخمی
تازہ ترین
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?