جموں//جموں و کشمیرایگریکلچر ٹیکنوکریٹس ایسوسی ایشن نے و لیج ایگری کلچر ایکسٹیشن اسسٹنٹس کی مستقلی کے سلسلے میں ہورہی تاخیرپرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تنظیم کے عہدیداران نے ولیج ایگری کلچر ایکسٹیشن اسسٹنٹس کے سروس رولز کو عملی جامہ پہنانے میں کی جارہی تاخیر پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام سے استدعا کی گئی کہ وہ جے اے ای اوزاور وی اے ای اوزکے گریڈزکلب کر دیںتاکہ ان کا سٹیٹس بھی جے اے ای اوزکے برابر ہو سکے تاکہ ان کا عزت نفس بحال ہوسکے۔پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ ویلج ایگری کلچرایکسٹینش اسسٹنٹس ایگری کلچر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ہیںاور لور گریڈ میٹرک پاس جے اے ای اوز،گریجویٹ جے اے ای اوز کے ماتحت کام کرنے کے لئے مجبور ہیں۔جس کی وجہ سے ان کا عزت نفس مجروح ہو رہا ہے۔جکسدمیڈیا اشخاص سے خطاب کرتے ہوئے جے کے اے ٹی اے کے ریاستی صدرڈاکٹر سریندر رادوترانے کہا کہ حکومت نے ہماری ریگولریزیشن پالیسی مرتب کرتے وقت یقین دلایا تھا کہ ان کی نوکریوں کو بھی آر ای ٹیزکے طرز پر مستقل بنایا جائے جائے گا۔لیکن نو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی اس سمت میں کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آج ہماری رائے اور مشوروں کے بغیر ہمارے سروس رولز مرتب کر رہی ہے۔ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ اس ضمن میں ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔ اس موقعہ پر ونود شرما ،چئیرمین جے کے اے ٹی اے، راجیو سنگھ چب جنرل سیکرٹری اور دیگران بھی موجود تھے۔