بھدرواہ//جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما ،جو کہ بھدرواہ کیمپس ،جموں یونیورسٹی کے دورے پر ہیں،نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کا درہ کیا ۔کالج کے این سی سی کیڈٹوں نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔بعد ازاں اُنہوں نے طلاب ، کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔کالج کے فیکلٹی ممبران نے کالج کو در پیش مختلف مسائل کی جانکاری دی۔وائس چانسلر نے مسائل صبر و تحمُؒ سے سُنے اور یقین دہانی کرائی کہ یہ مسائل موذوں باڈیز کے ساتھ اُٹھائیں گے۔اُنہوںنے فیکلٹی کو معیاری ریسرچ پر مرکوز ہونے پر زور دیا اور انہیں معروف جریدوں میں شائع کرنے کے لئے کہا۔ اُںہوں نے کالج میں سیمنار اور کانفرنسیں منعقد کرانے کے لئے مختلف فنڈنگ ایجنسیوں سے رابطہ کرنے اور اپنی جانکاری میں آئی ٹی سے اضافہ کر نے کے لئے کہا۔طلاب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے اپنی سٹڈیز پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔بعض طلبا نے کئی اچھے سوالات بھی پو چھے جن کی وی سی نے کافی سراہنا کی۔بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ نے اس موقعہ پر اطلاع دی کہ کیمپس میں وادی چناب کے طلاب کے لئے قلیل مُدتی ملازمت پر مرکوز کورس شروع کر رہی ہے۔اُنہوںنے مختلف تقابلی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا سے چھُٹیوں کے دوران بھدرواہ کیمپس میں دستیاب سنٹرل لائبریری اور دیگر سہولیات کا استفادہ لینے کی صلاح دی۔پروفیسرجاوید اقبال نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ پروفیسر بشارت نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔