دھرم شالہ//مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز بنے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے منگل کو کہا کہ میتھیو ویڈ کے الفاظ نے انہیں اتنا بھڑکایا کہ وہ اچھی کارکردگی کے لئے حوصلہ افزا ہو گئے ۔ ہندستان کے چوتھا ٹیسٹ آٹھ وکٹ سے جیتنے اور سیریز 2۔1 سے اپنے نام کرنے کے بعد جڈیجہ نے کہا کہ جب میں بلے بازی کر رہا تھا تو میں نے سوچا کہ مجھے اپنا وقت لینا ہے لیکن تبھی وکٹ کے پیچھے سے ویڈ نے کچھ کچھ بولنا شروع کر دیا۔اس بات نے ہی مجھے حوصلہ افزا کر دیا کہ اگر میں رنز بنا کر اسے جواب دوں تو بہتر ہوگا اور یہی میں نے کیا۔ جڈیجہ نے کہا کہ کوچ اور کپتان مجھے کہتے رہتے ہیں کہ مجھ میں طویل بلے بازی کرنے کی قابلیت ہے ۔میں نے خود کو ایک اوورآل کھلاڑی کے طور پر تیار کیا ہے ۔کچھ وقت پہلے تک لوگ مجھے کہتے تھے کہ میں اچھا ٹیسٹ بولر نہیں ہوں لیکن یہ سیزن ان لوگوں کو ایک جواب ہے ۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ اشون اور میں نے دونوں سرے سے دباؤ بنایا۔آف اسپنر اور لیفٹ آرم اسپنر کی مطابقت نے بھی صحیح کام کیا۔امید کرتے ہیں کہ ہم اس کی کارکردگی کو ہندستان سے باہر بھی جاری رکھیں گے ۔