Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

ویڈیو میسیج کے نئے فیچر کی آزمائش | ٹوئٹر پر متبادل ایپ متعارف ہونے کا امکان معلومات

Towseef
Last updated: June 19, 2023 6:18 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

 

ویب ڈیسک

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا انتظام ایلون مسک کی جانب سے سنبھالے جانے کے بعد متعدد ادارے اور افراد ٹوئٹر کے ٹکر کا پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔فیس بک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے دسمبر 2022 میں ہی متبادل پلیٹ فارم کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا اور بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام پر ایسے فیچرز بھی پیش کیے تھے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔اسی طرح ٹوئٹر کے سابق بانی جیک ڈورسی اور ان کی ٹیم نے بھی ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن ’بلیو اسکائی‘ متعارف کرائی تھی۔تاہم اب فیس بک کی جانب سے تیاریوں کے مراحل میں موجود ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس بھی سامنے آگئے، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فیس بک کا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر کی طرح کا ہی ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے فیس بک کے آنے والے پلیٹ فارم کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مارک زکربرگ کی ٹیم نے ہائی پروفائیل عالمی شخصیات کو مذکورہ پلیٹ فارم کا حصہ بناکر اسے لاؤنچ کرنے کی تیاری کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیاریوں کے مراحل میں ہے، تاہم تاحال اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ بتائی گئی ہے۔ممکنہ طور پر فیس بک کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں پلیٹ فارم کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم عین ممکن ہے کہ اسے ریلیز کرنے کا ارادہ ایک سال تک موخر کردیا جائے۔
اسی حوالے امریکی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں بلوم برگ سمیت دیگر اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پہلے ہی تصدیق کر چکی ہے کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹوئٹر کے ٹکر کے پلیٹ فارم کو ’پروجیکٹ 92‘ اور ’بارسلونا‘ کے نام سے کمپنی کے ملازمین ہی چلا رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کی ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور ہر شخصیات انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔اسی طرح صارفین با آسانی انسٹاگرام کے مواد کو بھی نئی ایپلی کیشن پر شیئر کر سکیں گے لیکن سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ لوگوں کو انسٹاگرام کے فالوورز کو بھی نئے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

اِدھر— انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ریئل ٹائم میں ویڈیو میسیج بھیجنے کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور ممکنہ طور پر فیچر کو جلد ہی عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واٹس ایپ میں اس وقت بھی ویڈیو میسیج بھیجنے کا فیچر موجود ہے لیکن اسے ریئل ٹائم میں نہیں بھیجا جا سکتا۔یعنی اس وقت واٹس ایپ پر جو ویڈیو میسیج بھیجنے کا فیچر ہے، وہ روایتی انداز میں پہلے ویڈیو کی ریکارڈ کرنے اور بعد میں میسیج کو بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔جب کہ نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ویڈیو کے آئیکون کو کلک کرکے میسیج ریکارڈ کر سکیں گے اور اسے اسی وقت ہی وائس نوٹ کی طرح بھیجا جا سکے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن نے محدود آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو نئے فیچر کی آزمائش تک رسائی دے دی ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت صارفین میسیج چیٹ میں جانے کے بعد نیچے مائیک کے آئیکون کے ساتھ نظر آنے والے ویڈیو آئیکون کو کلک کریں گے، جس کے بعد ویڈیو پیغام ریئل ٹائم میں ریکارڈ کیا جا سکے گا۔ویڈیو کو ریکارڈ کرنے کے بعد آئیکون کو کلک کرنے پر اسے اسی وقت دوسرے صارف کو بھیجا جا سکے گا، مذکورہ فیچر کے تحت ویڈیو پیغام کو محفوظ نہیں کیا جا سکے گا۔مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ تک کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ریئل ٹائم میں دوسرے صارف کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔مذکورہ فیچر کے تحت ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام کو ایک صارف کو بھیجنے کے بعد اسے دوسروں کو بھی فارورڈ کیے جا سکے گا، تاہم بیک وقت صرف ایک ہی وصول کنندگان کو میسیج بھیجا جا سکے گا۔

اس وقت واٹس ایپ پر ویڈیو پیغام بھیجنے کے لیے فوٹو کیمرے کے آئیکون کو کچھ دیر تک دباکر رکھنا پڑتا ہے، جس کے بعد ویڈیو ریکارڈنگ کا آپشن آتا ہے۔ویڈیو ریکارڈ ہونے کے بعد ویڈیو اسکرین پر محفوظ ہوجاتی ہے اور میسیج سینڈر ایرو کو کلک کرنے پر پیغام کو بھیجا جا سکتا ہے لیکن نئے فیچر میں یہ سب نہیں کرنا پڑے گا اور صارف ویڈیو ریکارڈ کرکے وہیں ریئل ٹائم میں دوسروں کو بھیج سکے گا۔
����������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?