نئی دہلی //بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں جاری کئے گئے ویڈیوز کی تحقیقات کرائیں گے جن میں فوجی گاڑی سے ایک کشمیری نوجوان کو باندھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ جہاں جو کچھ بھی ہوا ہے ہم معاملے کی تحقیقات کرائیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ مجھے ویڈیوکے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ویڈیو میں بیروہ بڈگام میں فوجی گاڑی سے ایک نوجوان باندھا ہوادیکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی آر پی ایف جوان کو مارپیٹ کرنے والے اور ووٹنگ مشین جلانے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔ مذکورہ ویڈیو میں چاڈورہ میں سی آر پی ایف جوان کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں پتھرائو کررہے اور مظاہرے میں شامل نوجوان کو براہ راست گولی کا نشانہ بنایاگیا ہے جو واقعی کشمیر وادی میں کسی پولنگ اسٹیشن کے سامنے پیش آیا ہے۔