جموں//شیر کشمیر ایگریکلچر یونیو رسٹی کے اساتذہ کی تنظیم ویٹرنری ٹیچرز اینڈ سائنٹسٹ (ASVETS)کی ایک میٹنگ جمعہ کے روز منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر تنظیم کی نئی اکائی تشکیل دی گئی جو کہ فیکلٹی کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بلند کرے گی۔ ڈاکٹر اے ایس کھانڈی اس تنظیم کے صدر ہوں گے، مندیپ سنگھ آزاد کو نائب صدر، ڈاکٹر وکاس مہاجن جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ناظم خان پبلسٹی سیکرٹری جب کہ ڈاکٹر آدتی کول کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ منی کانفرنس ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کے ازالہ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا، ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری سائنسزآر ایس پورہ کے فیکلٹی ممبران نے اس میٹنگ میں درپیش مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں حل کروانے کے لئے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا۔