جموں//ایس ایم جی ایس ہسپتال میں وینٹی لیٹرکی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک آٹھ سالہ بچے کی موت ہوگئی ہے۔بچے کے والد سنجیوشرمانے کہاہے کہ انہوں نے وزیرصحت بالی بھگت اورہسپتال کے سپرانٹنڈنٹ سے متعددبار وینٹی لیٹر دستیاب کروانے کی مانگ کی گئی لیکن اس کے باوجود وینٹی لیٹر مہیانہیں کرایاگیا ۔لواحقین نے الزام لگایاہے کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کادھیان نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ امیرلوگ تونجی کلینکوں میں جاکرعلان کرواتے ہیں لیکن ریاست کے غریب لوگ کہاںجائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے بچے کی موت ہوئی۔