یو این آئی
نیویارک/وینس ولیمز نے 16 ماہ کے بعد مسابقتی ٹینس میں جیت کی واپسی کا لطف اٹھایا ۔ اس جیت کے ساتھ وہ ڈی سی اوپن میں ہیلی بیپٹسٹ کے ساتھ خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔امریکی جوڑی نے اپنے ہم وطن کلروی نگوونوئے اور ریٹائر ہونے والی یوجینی بوچارڈ کو راؤنڈ آف 16 میں 6-3، 6-1 سے شکست دی۔ یہ ولیمز کی ڈبلیو ٹی اے ٹور پر اگست 2023 کے بعد پہلی فتح تھی، جب انہوں نے سنسناٹی اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں ویرونیکا کودرمیٹوا کو ہرایا تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ولیمز نے میچ کے بعد اپنے مشہور گھومنے والے انداز میں اسٹیڈیم کے چکر لگائے ۔ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی داد و تحسین حاصل کی۔ جیت کے بعد ، ولیمز نے کہا کہ انہیں اور بیپٹسٹ کو بہت جلد شراکت کرنی چاہیے تھی ۔ولیمز ، جنہوں نے سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ کرنے کے لیے وائلڈ کارڈ قبول کیے تھے ، سنگلز مقابلے میں واپسی کریں گی جب وہ منگل کو افتتاحی راؤنڈ میں امریکی پیٹن سٹرنز کا سامنا کریں گی ۔